Thursday , July 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ملک کے سی ای او ہیں ، کسی کو بھی برطرف کرسکتے ہیں : نکی ہیلی

ٹرمپ ملک کے سی ای او ہیں ، کسی کو بھی برطرف کرسکتے ہیں : نکی ہیلی

نیویارک ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ میں امریکہ کی قاصد نکی ہیلی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک کے ’ سی ای او ‘ ہیں اور وہ جس کو بھی چاہے برطرف کرسکتے ہیں ۔ نکی ہیلی نے صدر موصوف کی جانب سے ایف بی آئی ڈائرکٹر جیمس کومی کو برطرف کیے جانے کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ہندوستانی نژاد نکی ہیلی نے اے بی سی نیوز کے چیف اینکر چارج سٹیفینا پولیس سے ’ دھس ویک ‘ نامی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کسی کو بھی ملازمت دے سکتے ہیں اور کسی کی بھی ملازمت ختم کرسکتے ہیں ۔ نکی ہیلی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں رکھتے ۔ وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں ۔ وہ ایک فعال صدر ہیں ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں بھی بیرونی سفارت کاروں کو ٹرمپ کی داخلی پالیسی کے بارے میں وضاحت کرنی پڑتی ہے ؟ آج امریکہ میں اگر عوام کا ایک طبقہ بے چین ہے تو صرف اس لیے ہے کہ ٹرمپ ’ کام کرنے ‘ والے صدر ہیں ۔ صرف زبانی جمع خرچ کرنے والے صدر نہیں ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا صدر موصوف نے ان سے بھی ( ہیلی ) وفاداری کا کوئی عہد لیا ہے تو نکی ہیلی نے اس کا نفی میں جواب دیا ۔ نکی ہیلی نے اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی جن میں شمالی کوریا کا تازہ ترین میزائیل ٹسٹ بھی شامل ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT