Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ نے اوباما کی ’ کیوبا معاملت ‘ منسوخ کردی

ٹرمپ نے اوباما کی ’ کیوبا معاملت ‘ منسوخ کردی

سرد جنگ دور کے مخالفین پھر ٹکراؤ کی راہ پر ۔ کیوبا کا اظہار مذمت
واشنگٹن / میامی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بارک اوباما دور کی روایت کو ختم کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو صدر کی جانب سے کی گئی یکطرفہ ’’ کیوبا معاملت ‘‘ کو منسوخ کردیا ہے اور سرد جنگ دور کے دو مخالفین کو اب ایک بار پھر ٹکراؤ کی راہ پر لادیا گیا ہے ۔ ٹرمپ کا ہنا تھا کہ وہ ڈالرس کی مدد سے کیوبا میں رال کاسترو کی فوجی اجارہ داری کو مزید پھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ بارک اوباما نے ڈسمبر 2014 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اور رال کاسترو دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو بحال کر رہے ہیں اور اس کے ایک سال سے بھی کم وقت میں ہوانا میں امریکی سفارتخانہ کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا ۔ اس وقت کے امریک یصدر نے 2016 میں کیوبا کا تاریخی دورہ کیا تھا ۔ کیوبا ایک کمیونسٹ ملک ہے ۔ اس معاملت کو منسوخ کرتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اعلان کرتے ہیں کہ آج ہی سے وہ کیوبا کے ساتھ یکطرفہ طور پر کئے گئے سابقہ انتظامیہ کے معاہدہ کو منسوخ کرتے ہیں۔

یہ تنسیخ آج ہی سے لاگو ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج کیوبا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نئے انتظامیہ کی جو پالیسی ہے اس میں کیوبا کے عوام اور خد امریکہ کیلئے ایک بہتر معاملت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ امریکی ڈالرس سے ایسے کسی اقتدار کی فوجی اجارہ داری میںاضافہ ہو جہاں خود کیوبا کے عوام کا استحصال کیا جاتا ہے اور ان کو تکالیف دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی پالیسی میںامریکی قوانین پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانا ہے ۔ اس دوران کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کیوبا کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نئی تحدیدات کی مذمت کی ہے جن کا ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے ۔ کیوبا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ با عزت بات چیت کیلئے بھی تیار ہے ۔ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا معاملت کی تنسیخ کا اعلان ‘ ان کی حکومت کی جانب سے سابقہ بارک اوباما انتظامیہ کی روایات کو بتدریج کم کرنا ہے ۔ اس سے قبل ٹرمپ نے تاریخی ماحولیاتی معاہدہ سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا تھا ۔ بارک اوباما نے کیوبا کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین کاروبار اور سفر کو سہل بنانے کی سمت پیشرفت کی تھی تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو ہی یکسر بدل دیا ہے اور انہوں نے کیوبا کے ساتھ طئے پائے معاہدہ کو ہی منسو خ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ٹرمپ امریکہ میں اوباما کی صحت سے متعلق پالیسی کو بھی منسوخ کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT