Monday , July 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو برطرف کرکے سیاسی طوفان کھڑا کردیا

ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو برطرف کرکے سیاسی طوفان کھڑا کردیا

واشنگٹن،10مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومبے کو برطرف کرکے سیاسی طوفان کھڑا کردیا ہے ۔ واضح رہیکہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران سازباز کرکے انتخابی نتائج پر اثر ڈالنے کی تفتیش انکی قیادت میں کی جارہی تھی۔ری پبلکن صدر نے کل کہا کہ انہوں نے امریکہ میں قانون نافذ کرنے سے پہلے اعلیٰ ترین افسر کومبے کو ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کے ای میل اسکنڈل کو صحیح طریقہ سے نہ نمٹانے کی وجہ سے عہدے سے ہٹادیا ہے۔
ان کے اس اقدام سے سیاسی حلقے حیران ہیں اور اس سے ڈیموکریٹک اور دیگر میں یہ شبہات پیدا ہورہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس روس کے خلاف ایف بی آئی کی جانچ کو روکنا چاہتا ہے ۔بعض ڈیموکریٹوں نے ٹرمپ کے اس اقدام کو 1973کے ستمبر کی شام کے قتل عام کے مماثل بتایا ہے جس میں صدر رچرڈنکسن نے واٹرگیٹ اسکنڈل کی تفتیش کرنے والے آزادخصوصی استغاثہ کو برطرف کردیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے افسران نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ 20جنوری کو صدر بننے والے ٹرمپ کے اس فیصلہ کے پیچھے کوئی سیاسی مقصدکارفرما ہے ۔سینٹ کے ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ سے کہا ہے کہ کومبے کو ہٹاکر انہوں نے بڑی فاش غلطی کی ہے نیز کہا کہ صدر نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔شومر نے کہا کہ الیکشن میں ماسکو حکومت کا کیا رول تھا، اس کی آزادانہ انکوائری ہی اب واحد راستہ ہے جس سے امریکی عوام کا اعتبار بحال ہوسکتا ہے ۔کئی ڈیموکریٹوں نے کلنٹن کے ای میل کی جانچ کے طریقہ پر نکتہ چینی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کومبے کو ہٹایا جانا پریشان کن ہے ۔ یہ بیورو اور ملک کے لئے نقصان ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT