Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے دورۂ چین کی دعوت قبول کرلی

ٹرمپ نے دورۂ چین کی دعوت قبول کرلی

واشنگٹن ؍ بیجنگ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک غیرمتوقع ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر چین ژی جن پنگ کے ساتھ ان کی (ٹرمپ) ’’خوب گذرے گی‘‘ ۔ یاد رہیکہ دونوں قائدین کی فلوریڈا مار۔ اے لاگوریسارٹ میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہیکہ چینی صدر یہاں تشریف لائے۔ ان کی انتہائی قابل ترین اہلیہ (جو ایک گلوکارہ بھی ہیں) نے بھی یہاں آ کر ہمیں عزت بخشی۔ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہیکہ صدر چین اور ان کی اہلیہ نے امریکہ کا دورہ کیا۔ یاد رہیکہ پہلی بار ملاقات کے وقت دونوں قائدین نے مسکراتے ہوئے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ دریں اثناء مسٹر ٹرمپ کو صدر ژی جن پنگ نے چین کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے خندہ پیشانی سے قبول کرلی۔ ژی جن پنگ نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ان سے یہ وعدہ لیا کہ وہ (ٹرمپ) جاریہ سال ہی چین کے دورہ کو اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ ٹرمپ کے پیشرو صدور بارک اوباما اور جارج بش نے بھی متعدد کانفرنسوں اور دورخی بات چیت کیلئے چین کا کئی بار دورہ کیا تھا۔ اوباما نے 2009ء اور 2014ء میں چین کا دورہ کیا تھا جبکہ جارج بش 2001ء، 2002ء، 2005ء اور 2008ء میں چین گئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT