Monday , May 29 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملے کرنے کا اختیاردیا

ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملے کرنے کا اختیاردیا

واشنگٹن، 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (مرکزی خفیہ ادارے ) کو مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے کرنے کے نئے اختیار دے دیئے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔مسٹر ٹرمپ کا یہ قدم سابق امریکی صدر بارک اوباما کی سی آئی اے کے فوجی کردار کو محدود کرنے سے متعلق پالیسی سے بالکل مختلف ہے ۔
خالدہ ضیاء علیل، عدالت میں
حاضری سے قاصر
ڈھاکہ ۔ 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء آج اچانک علالت کے سبب فوجداری، رشوت ستانی اور غداری کے مقدمات میں سرزنش کی سماعت کیلئے عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔ خالدہ کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اچانک علیل ہوئے ، اس لئے ہم سماعت ملتوی کرنے کے طلبگار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT