Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کو برطرف کردیا

ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کو برطرف کردیا

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سربراہ اسٹیو بینون کو برطرف کردیا ہے۔ یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس تک رسائی حاصل کرنے بینون کو دی گئی ہدایت کو بھی واپس لیا گیا ہے۔ نیشنل سیکوریٹی کونسل کی نئی قیادت کے بارے میں عنقریب فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے اس اہم عہدہ سے انہیں ہٹانے کیلئے باقاعدہ ایک میموجاری کیا گیا۔ اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے ایک اجلاس طلب کرکے قومی سلامتی کی ترجیحات پر غوروخوض کیا۔
شام میںکیمیائی حملہ ناقابل برداشت : ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ شام میں مشتبہ ’’جان لیوا‘‘ کیمیائی حملہ جس میں زائد از 70 افراد ہلاک ہوئے، ناقابل برداشت ہے۔ یہ حملہ کئی کئی حدود کو پھلانگ چکا ہے۔ کل بچوں پر حملہ کیا گیا اس کا مجھ پر گہرا اثر ہوا ہے۔ یہ واقعی ہولناک اور دلسوز حملہ تھا۔ میں نے اس منظر کو دیکھا ہے اب میرا رویہ اور صدر شام اسد کے بارے میں میری رائے یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT