Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے کِم کو وہی پیغام دیا جسے وہ سمجھتے ہیں : ٹلرسن

ٹرمپ نے کِم کو وہی پیغام دیا جسے وہ سمجھتے ہیں : ٹلرسن

واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ صاف سیدھی طور پر وہ زبان استعمال کررہے تھے جو شمالی کوریا کے حاکم کم جونگ ان کو پیانگ یانگ کو اس کے اسلحہ پروگرام پر ’’آگ و قہر‘‘ کی دھمکی دی تھی۔ ٹلرسن نے کہا کہ ’’صدر نے جو کہا ہے وہ دراصل شمالی کوریا کو اس زبان میں ایک سخت پیغام دینا تھا جو (زبان) کم جونگ ان سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ وہ (کم) سفارتی زبان نہیں سمجھ سکتے‘‘۔ ٹلرسن امریکی علاقہ گوام کو روانگی کے دوران اپنے طیارہ میں سفر کرنے والے صحیفہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ جزیرہ نما علاقہ گوام کو اپنے میزائیل حملوں کا نشانہ بنانے پر غور کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT