Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / ٹرمپ نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمی کانگریس مین کی عیادت کی

ٹرمپ نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمی کانگریس مین کی عیادت کی

واشنگٹن ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا نے آج زخمی کانگریس مین اسٹیو اسکالائز سے ہاسپٹل پہنچ کر ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی کی۔ مسٹر اسٹیو واشنگٹن کے ایک مضافاتی علاقہ میں سالانہ طور پر کھیلے جانے والے بیس بال کھیل کے بریکٹس سیشن کے دوران ہوئی فائرنگ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اسٹیو کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ایک ہیرو قرار دیا حالانکہ ان کی حالت تشویشناک ہے لیکن ہم سب کو ان کی عاجلانہ صحتیابی کی دعا کرنی چاہئے۔ ٹرمپ نے مسٹر اسٹیو کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس کے علاوہ ان کی بیوی جینیفر سے بھی ملاقات کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT