Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ٹاور کی خفیہ اطلاعات والا لیپ ٹاپ چوری

ٹرمپ ٹاور کی خفیہ اطلاعات والا لیپ ٹاپ چوری

نیویارک18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ٹرمپ ٹاور کے فلور پلین اور دوسری حساس اطلاعات والا امریکی خفیہ سروس کا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ہے ۔اے بی سی نیوز کے مطابق لیپ ٹاپ میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل سے متعلق تفصیلات ہیں۔ امریکی خفیہ سروس نے کہا کہ لیپ ٹاپ جمعرات کو چرایا گیا ہے ۔

 

افغانستان تخریب کاری کے خطرہ سے نمٹے سلامتی کونسل میں قرار داد کی منظوری
اقوام متحدہ 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے افغانستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان ‘ القاعدہ ‘ آئی ایس اور ان کی ملحقہ تنظیموں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلیء اقدامات کرے ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن کو 17 مارچ 2018 تک توسیع دی گئی ہے ۔ قرار داد میں افغانستان میں آئی ایس سے ملحقہ تنظیموں کی موجودگی اور ان کے فروغ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے افغانستان کی سلامتی اور اس علاقہ کے دوسرے ممالک کو بھی خطرات درپیش ہیں۔ سلامتی کونسل میں افغان نیشنل ڈیفنس و سکیوریٹی فورسیس کیلئے اپنی مدد کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ افغانستان کی افواج دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں اور وہ پر تشدد تخریب کاری سے بھی نمٹ رہی ہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ان افواج کیلئے اقوام متحدہ کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ کونسل کے ارکان نے بین الاقوامی اور علاقائی سکیوریٹی تعاون میں اضافہ اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ علاقہ طالبان کے حملوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے اس لئے یہاں وسیع پیمانے پر تعاون و اشتراک کی ضرورت سب سے زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT