Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کااردغان کو امریکی حمایت کا تیقن

ٹرمپ کااردغان کو امریکی حمایت کا تیقن

واشنگٹن،8فروری(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو اپنا کلیدی ساجھے دار اور ناٹو حامی بتاتے ہوئے مکمل حمایت دینے کی بات دہرائی ہے ۔وائٹ ہاؤس نے اس بات کی اطلاع دی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ڈونالٹ ٹرمپ نے ترکی کے صدر طیب اردغان سے فون پر بات چیت کرکے انہیں امریکی حمایت کا یقین دلایاہے ۔وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت میں مسٹر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی کے تئیں مشترکہ طورپر پُرعزم رہنے کی بات بھی کہی ۔مسٹر ٹرمپ نے اسلامک اسٹیٹ (داعش)کے خلاف لڑائی میں ترکی کے تعاون کی ستائش بھی کی۔

ترکی میں 4 ہزار ملازمین برطرف
انقرہ، 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی حکومت نے ایک سرکاری حکمنامے جاری کر کے کل 4464سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے ۔برخاست کئے جانیوالے ملازمین میں آدھے سے زیادہ ملازم وزارت تعلیم کے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں ہونیوالی بغاوت کے ناکام کوشش کے بعد حکومت مختلف محکموں کی تشکیل نو کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT