Friday , April 28 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ 2016ء کیلئے ٹائم میگزین کے انتہائی اہم شخصیت

ٹرمپ 2016ء کیلئے ٹائم میگزین کے انتہائی اہم شخصیت

نیویارک ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹائم میگزین نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میںان کی سب کو چونکا دینے والی حیرت انگیز فتح پر سال 2016ء کی اہم ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ امریکہ کے آئندہ صدر کو سال 2016ء کا شخصی قرار دیئے جانے کے چند منٹ بعد ٹرمپ نے این بی سی کے ایک نئے پروگرام ٹوڈے سے کہا کہ ’’یہ ایک عظیم اعزاز ہے۔ یہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ میں بچپن سے ٹائم میگزین پڑھتا رہا ہوں۔ یہ ایک انتہائی اہم میگزین ہے۔ یہ ایک عظیم اعزاز ہے۔ میری خوش قسمتی ہیکہ ماضی میں بھی ٹائم میگزین کے سرورق پر میری تصویر شائع ہوچکی ہے‘‘۔ ٹائم میگزین نے کہا کہ 70 سالہ ٹرمپ نے جس انداز میں مہم چلائی اور فتح حاصل کی کئی مرتبہ مثال اور سیاسی روایت شکنی ثابت ہوئی ہے۔ ٹائم میگزین کے سالانہ اعزاز کیلئے منتخب 11 امیدواروں کی فہرست میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کا بین الاقوامی فوجی مداخلت سے باز رہنے کی پالیسی کا اشارہ

فیٹیویلے / نیویارک، 7 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی دفاعی پالیسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجی تنازعات میں مداخلت سے بچیں گے اور اپنی توجہ دولت اسلامیہ (داعش) کی دہشت گردی کو شکست دینے پر مرکوز کریں گے ۔صدارتی انتخابات میں فتح کے لیے ووٹروں کا شکریہ کرنے ریاستوں کے دورے پر نکلنے پر مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے فورٹ براگ فوجی اڈے کے نزدیک ایک شہر میں اپنے نئے وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دولت اسلامیہ کی دہشت گردی کو شکست دینا اور اسلامک اسٹیٹ کو ختم کرنا ہونا چاہئے ۔خیال رہے کہ فورٹ براگ فوجی اڈے سے دنیا بھر کے 90 ممالک میں امریکی فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران بھی عراق میں اپنے ملک کی فوجی مداخلت کی ناکامی کی بات کی تھی اور دوسرے ممالک میں فوجی مداخلت سے بچنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت دنیا کے 90 ممالک میں امریکی فوج تعینات ہے ۔ انہوں نے امریکہ کی فوج کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے فوج پر ہونے والے اخراجات بڑھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے امریکہ کی سڑکوں، پلوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ بنانے اور اس سے فوج کو مضبوط کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی بجٹ کو بڑھا کر فوج کو مضبوط کرنے کا کام کسی ملک پر حملے کے مقصد سے نہیں کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT