Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / ٹرمپ کا دورہ اہم موڑ : شاہ سلمان

ٹرمپ کا دورہ اہم موڑ : شاہ سلمان

ریاض ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کیلئے ’’اہم موڑ ‘‘ قرار دیا ۔ اُن کا تاریخی دورۂ سعودی عرب آج اختتام ک پہنچا اور ٹرمپ کا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا بیرونی دورہ تھا ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے وزرائے کونسل کو بتایا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے سلسلے میں اہم موڑ ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین پارٹنرشپ میں اضافہ ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT