Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کا سرخ قالین استقبال نہ کیا جائے: میئر لندن

ٹرمپ کا سرخ قالین استقبال نہ کیا جائے: میئر لندن

لندن ۔18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن کے میئر صادق خاں نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا سرخ قالین استقبال کرنے حکومت برطانیہ کی تجویز کی مخالفت کی اور کہاکہ امریکی صدر کو یہ اعزاز نہیں دیا جانا چاہئے کیونکہ انکی پالیسیاں کئی عالمی قائدین سے مختلف و متضاد ہیں۔ لندن کے پہلے ایشیائی اور مسلم میئر پاکستانی نژاد صادق خاں نے کہاکہ ’’سرکاری دورے عام دوروں سے مختلف ہوا کرتے ہیں ، میں اپنے فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہوں ‘‘۔ صادق خاں نے سی این این سے کہا کہ ’’اگر کوئی سمجھتے ہیں کہ ایک مسلم اور قابل فخر مغربی شہری ہونا ممکن نہیں ہوگا تو اس خیال پر آپ کو برا بھلا نہ کہنے پر ہی مجھے خوشی ہوگی خواہ آپ ڈونالڈ ٹرمپ یا سی این این کے رپورٹر ہی کیوں نہ ہوں ‘‘ ۔ چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکی سفر پر امتناع اور لندن بریج پر دہشت گرد حملے پر ردعمل کے موقعوں پر صادق خاں ٹوئیٹر پر کئی مرتبہ ڈونالڈٹرمپ سے متصادم ہوچکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اس سال جنوری میں واشنگٹن دورہ کے موقع پر ٹرمپ اور امریکی خاتون اول ملینیا کو ملکہ ایلزیبتھ کی طرف سے سرکاری دورہ کی دعوت دی تھیں لیکن رواں سال ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے بارے میں شکوک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT