Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کا فیصلہ ہندوستان کیلئے حیرت انگیز

ٹرمپ کا فیصلہ ہندوستان کیلئے حیرت انگیز

پیرس معاملت سے دستبرداری پر نظرثانی کی توقع ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا پیرس ماحولیاتی معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان یہ واضح پیام دیتا ہے کہ امریکہ کو اپنے مفادات عزیز ہیں اور یہ اعلان ہندوستان کے علاوہ عالمی برادری کے لئے تعجب خیز ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی۔ دو روزہ قومی کانفرنس کے افتتاح کے بعد انہوں نے کہا کہ امریکہ یقینا اس مسئلہ پر دوبارہ غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ماحولیاتی توازن تباہ نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ صدر امریکہ کے پیرس معاملت کے بارے میں حالیہ بیان سے یہ پیام ملتا ہے کہ عالمی برادری متحد نہیں ہے اور ایک ملک صرف اپنے ہی ماحول کے بارے میں فکر ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ امریکہ نے کن حالات میں اس طرح کا بیان دیا ہے۔ عوام بالخصوص ہندوستان اور عالمی برادری کے لئے امریکہ کا یہ اقدام حیرت انگیز تھا۔ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اس معاملے پر نظرثانی کرے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے یکم جون کو پیرس معاملت سے امریکی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے ایسے معاہدہ کے سلسلے میں اپنا حصہ ادا کیا جو کئی بلین ڈالرس غیرملکی امداد حاصل کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔ وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے کل ٹرمپ کے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان نے پیرس معاملت پر کسی ملک کے دباؤ یا دولت کی لالچ میں دستخط نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ دستخط کسی لالچ یا کسی کے خوف سے نہیں کئے بلکہ ماحول کے تحفظ کے لئے ہمارے عہد کو پورا کرنے کے مقصد سے ہم نے اس پر دستخط کئے۔

TOPPOPULARRECENT