Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کا منگل کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب

ٹرمپ کا منگل کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب

امریکی صدر امن ‘ خوشحالی و سالمیت کی برقراری پر توجہ کرینگے
واشنگٹن 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپنے اولین خطاب میں امن ‘ خوشحالی اور سالمیت کی برقراری و احتساب کے تین اہم و بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کرینگے ۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے یہ بات بتائی ۔ ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ منگل کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ سشن سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اپنے روایتی خطاب کے علاوہ ڈونالڈ ٹرمپ عالمی قائدین کے ساتھ کئی ملاقاتیں بھی کرینگے اور اقوام متحدہ میں اپنے قیام کے دوران وہ کئی دوسرے مسائل پر بھی بات چیت کرینگے ۔ مک ماسٹر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ اپنی مصروفیات کے دوران تین بنیادی مقاصد پر زور دینگے ۔ وہ فروغ امن ‘ فروغ خوشحالی اور سالمیت و احتساب کی برقراری کے امور پر توجہ کرینگے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ پرامن دنیا کا انحصار تمام ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی سلامتی اور سکیوریٹی کیلئے یہ ذمہ داری پوری کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خوشحالی لانا بھی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ صدر امریکہ معاشی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے بات چیت کرینگے ۔ اس کے علاوہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح امریکہ اب بھی آزاد ‘ منصفانہ اور ایک دوسرے کیلئے مفید تجارت کے حق میں ہے ۔ اس مسئلہ پر معاشی مذاکرات کو بھی آگے بڑھانے کیلئے امریکہ کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔

TOPPOPULARRECENT