Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کوکیم کارڈیسن کا جواب: اسلامی تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک امریکیوں کی تعداد بتانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کوکیم کارڈیسن کا جواب: اسلامی تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک امریکیوں کی تعداد بتانا چاہتے ہیں۔

لاس اینجلس:کیم کارڈیسن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم تارکین وطن پر امتناع کے فیصلے کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک سادہ پیغام ’’ اعداد وشمار‘‘ پر مشتمل چارٹ پوسٹ کیا جس میں بتایا گیا ہے زیادہ امریکی مسلمانوں کے بجائے اپنے ہم وطنوں کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے ہیں

۔ریالٹی ٹی اسٹار جس کے ٹوئٹر پر 49.8ملین فالورس ہیں نے ہفتہ کے روز چارٹ کے ساتھ ’اعداد وشمار ‘ پوسٹ کئے جس میں بتایاجارہا ہے کہ سال میں صرف دو امریکی’ اسلامک تارکین وطن‘کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں اور11,737امریکی ریوالور تشدد میں چند امریکیوں کے ہاتھوں اور کچھ ’’ پلانگ سے گر ‘‘ -’’ہتھیار کی منتقلی‘‘ او ر کئی دیگر وجوہات کی بنیاد پر ہلاک ہوئے۔

مذکورہ چارٹ کو تیزی کے ساتھ ٹوئٹر پر شئیر ہوا اور131,000افراد نے اس کے جواب دوبارہ ٹوئٹ کیا اور25,000لوگوں نے اس کوپسند کیا۔

ہلاری کلنٹن کی حمایت کرنے والی 35سالہ ٹرمپ کے احکامات دستخط کرنے کے بعد ردعمل کے طور پر یہ چارٹ ٹوئٹر پر ارسال کیا

۔مذکورہ احکامات میں کم از کم 120دنوں تک پناہ گزینوں کے داخلہ کو منسوخ کردیاگیا اور سات مسلم اکثریت والے ممالک سے سفر کرنے والوں کے ویزا پر امتناع عائد کردیا گیا تھاجس میں شام ‘ عراق ‘ ایران ‘ لیبیا‘ صومالیہ ‘ سوڈان اور یمن شامل ہیں جن پر اگلے تین ماہ تک ویزا تحدیدات عائد کی گئی ہیں

۔درایں اثناء کیم کی چھوٹی بہن کھولی کرڈیسن اور دیگر مشہور شخصیتوں نے ٹرمپ کے ایمگریشن امتناع کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT