Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کو افغانستان کے قدرتی وسائل سے 100 کھرب ڈالر کا حصہ چاہئے

ٹرمپ کو افغانستان کے قدرتی وسائل سے 100 کھرب ڈالر کا حصہ چاہئے

جنگ زدہ ملک میں قیام امن امریکی صدر کی اولین ترجیح، کئی عہدیداروں میں اختلافات پر برہمی، نئی حکمت عملی پر غور
واشنگٹن۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ افغانستان نے افغانستان میں امریکی فورسز کے سب سے اعلیٰ کمانڈر کو برطرف کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ افغانستان کے قدرتی وسائل میں سے بھی حصہ لینا چاہتے ہیں۔ امریکی حکام نے وائٹ ہاؤس کے سیچوایشن روم میں ہونے والے ایک اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ صدر نے نیشنل سکیورٹی کے اعلیٰ حکام سے افغانستان میں اختتامی صورتحال سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آسان لفظوں میں صدر ٹرمپ اپنے سکیورٹی حکام سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ افغان جنگ کا خاتمہ کیسے ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ افغان جنگ کا اختتام کب اور کیسے ہوگا؟بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب امریکی صدر نے وزیر دفاع جیمز میٹس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جوزف ڈنفورڈ سے کہا کہ وہ افغان جنگ نہ جیتنے کی وجہ سے افغانستان میں امریکی فورسز کے سربراہ جنرل جان نکلسن کو برطرف کرنے کا سوچیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اجلاس میں موجود ایک اہلکار کا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اجلاس میں شریک اعلیٰ عہدیداروں سے کہاکہ ہم جیت نہیں رہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس میں ایک مقام ایسا بھی آیا، جب ٹرمپ کے چیف اسٹریٹیجسٹ اسٹیو بینن اور وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ایچ آر مک ماسٹر نے ایک دوسرے پر چلانا شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کچھ حکام صدر کے اس حیران کن شکوے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے کہ امریکی فوج افغان جنگ ہارنے کی اجازت دے رہی ہے۔ حکام کے مطابق وہاں موجود میٹس، مک ماسٹر اور دیگر اعلیٰ حکام ہر ممکن جواب دیتے رہے تاکہ نئی اسٹراٹیجی کے حوالے سے صدر کی منظوری حاصل کی جا سکے۔اس حکمت عملی پر غور کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT