Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں روس کی ہیکنگ کا اعتراف

ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں روس کی ہیکنگ کا اعتراف

واشنگٹن، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی اس رپورٹ کو تسلیم کر لیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سائبر حملے میں روس کا ہاتھ تھا۔ اس سلسلے میں وہ کوئی کارروائی کر سکتے ہیں۔چیف آف اسٹاف رنس پربس نے کہا ہیکہ مسٹر ٹرمپ کا یہ ماننا ہیکہ ڈیموکریٹک پارٹی تنظیم کو ہدایات دینے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے لیکن پربس نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ہیکنگ کی ہدایت دینے کے پیچھے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا ہاتھ تھا۔پربس نے کل بتایا کہ اس خاص معاملے کیساتھ روس کا نام پہلے سے منسلک تھا اسلئے یہ مسئلہ نہیں ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ ریپبلکن نو منتخب صدر کی ٹیم کے ایک سینئر رکن نے یہ بات قبول کی ہیکہ مسٹر ٹرمپ یہ مانتے ہیں کہ روس نے 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کے ای میل کے ہیکنگ کی ہدایات دیئے تھے جسے بعد میں بے نقاب کیا گیا تھا۔مسٹر ٹرمپ اب تک اس بات سے انکار کرتے رہیں ہیکہ ہیکنگ کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے یا روس نے انہیں کامیاب کرانے میں کسی بھی طرح کی مدد کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT