Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کو انتخابی کامیابی کا یقین ‘ ایک اور خاتون کے الزامات

ٹرمپ کو انتخابی کامیابی کا یقین ‘ ایک اور خاتون کے الزامات

’’عظیم سے غلیظ عورت ‘‘تبصروںسے ٹرمپ کی تلون مزاجی ظاہر ‘ ٹرمپ کوجواب دینے سے ہلاری کا انکار
کلیولینڈ۔ 23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ 8نومبر کو مقرر امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے جب کہ اصل دھارے کے ذرائع ابلاغ اور سیاسی پنڈتوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے وائیٹ ہاؤز میں پہنچنے کے امکانات موہوم ہیں ۔ دریں اثناء بالغوں کی فلموں کی ایک ہیروائن نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے ‘ جیسکا ڈریک کم از کم 11ویں خاتون ہیں جس نے ڈونالڈ ٹرمپ کا ناگوار جنسی ہراسانی کا برسرعام الزام عائدکیا ہے ۔ 42سالہ ڈریک بالغوں کی فلموں کی اداکارہ وڈائرکٹر ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گولف کے ایک چیاریٹی ٹورنمنٹ میں جو لیک ٹاہو نیواڈہ میں 2006میں منعقدہ کیا گیا تھا اس کی ملاقات ٹرمپ سے ہوئی تھی ۔ ٹرمپ نے انہیں اپنے کمرے پر آنے کی دعوت دی تھی ‘ وہ وہاں اپنی خاتون دوستوں کے ساتھ پہنچی تھیں ۔ ڈریک نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اُن سے اُن کا ٹیلیفون نمبر دریافت کیا اور اپنے کمرے پر رات میں آنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں ٹیلیفون پر اس سے بات چیت کی اور اسے 10ہزار امریکی ڈالر معاوضہ ادا کرنے اور اپنے خانگی جیٹ طیارہ کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش کی ۔

اگر وہ ٹرمپ کی ان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی تجویز کو قبول کرلیں ۔ دریں اثناء ڈونالڈ ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پوری کہانی بے بنیاد ہے اور اُن کی جو تصویریں ٹرمپ کے ساتھ پیش کی جارہی ہیں وہ ہیرپھیر کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں ۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب ڈونالڈ ٹرمپ نے ہلاری کلنٹن کی ستائش کرتے ہوئے انہیں عظیم خاتون اور ان کے شوہر بل کلنٹن کو ایک عظیم شخصیت قرار دیا تھا لیکن صدارتی مباحث کے دوران ہلاری کلنٹن کو انہوں نے ایک غلیظ عورت کے الفاظ سے خطاب کیا ۔ اس طرح اُن کی تلون مزاجی کا ثبوت ملتا ہے کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ہلاری کلنٹن کے بارے میں دونوں تبصروں کا ریکارڈ موجود ہے ۔ کلیولینڈ سے موصولہ اطلاع کے بموجب بااعتماد ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے آج کہا کہ وہ اپنے ری پبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ کے تبصروں کا مزیدجواب دینا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے تبصروں کے کافی جواب وہ صدارتی مباحث کے دوران ہی دے چکی ہیں ۔ ہلاری کلنٹن نے جو سروے کے نتائج کے بموجب اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ سے آگے ہیں ۔ دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں کامیاب رہیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT