Monday , May 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کو ایگزیکیٹیو حکمنامہ سے دستبردار ہونے گٹیرس کا مشورہ

ٹرمپ کو ایگزیکیٹیو حکمنامہ سے دستبردار ہونے گٹیرس کا مشورہ

اقوام متحدہ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا ایگزیکیٹیو حکمنامہ جس کے تحت انہوں نے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر امریکہ آنے کا امتناع عائد کیا ہے، اس حکمنامہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے کہا کہ اس نوعیت کے امتناع کے ذریعہ امریکہ دہشت گردوں سے ملک کا بہتر طور پر تحفظ نہیں کرسکے گا بلکہ پوری دنیا کی ناراضگی مول لے گا۔ مسٹر گٹیرس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں  امریکہ کے تحفظ کا یہ بہترین راستہ نہیں ہے بلکہ میںتو یہ بھی کہوں گا کہ یہ کسی بھی ملک کے تحفظ کیلئے بہترین طریقہ نہیں ہوسکتا۔ ٹرمپ کو یہ اندیشہ ہیکہ پناہ گزینوں کے روپ میں دہشت گرد امریکہ میں دراندازی کریں گے جس کی روک تھام کیلئے یہ کوئی مؤثر طریقہ نہیں ہے لہٰذا اگر اس طریقہ سے بعجلت ممکنہ دستبرداری اختیار کی جائے تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سربراہ ملک کو ایسے اقدامات کرنا چاہئے جس سے عوام کے غم و غصہ کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ عوام کی ناراضگی کی ہی وجہ سے ان ناراض عناصر کو دہشت گرد تنظیمیں اپنی صفوں میں بھرتی کرتی ہیں جیسا کہ آج دنیا میں ہر طرف ہورہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT