Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کو سبقت، ہلاری اور سینڈرس میں کانٹے کا مقابلہ : پول

ٹرمپ کو سبقت، ہلاری اور سینڈرس میں کانٹے کا مقابلہ : پول

واشنگٹن ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوار کی دوڑ میں سب سے آگے ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک تازہ ترین پول کے مطابق 40 فیصد ری پبلکن ووٹرس کی تائید حاصل ہے جبکہ ان کی ڈیموکریٹک ہم منصب ہلاری کلنٹن کا سینئر برنی سینڈرس سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ٹرمپ کو ری پبلکن پرائمری کے 40 فیصد ووٹرس کی تائید حاصل ہے جس کے بعد 35 فیصد ووٹرس کی تائید کے ساتھ ٹیڈکروز دوسرے نمبر پر ہیں۔ اوہائیو گورنر جان کیسچ کو 24 فیصد ووٹرس کی تائید حاصل ہے۔ این بی سی نیوز اور دی وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے منعقد کئے گئے تازہ ترین پول کے بعد یہ صورتحال واضح ہوئی۔ بہرحال برنی سینڈرس کیلئے یہ بہت ہی مشکل ثابت ہوگا کہ وہ سابق وزیرخارجہ کی نامزدگی کو روک سکیں۔ البتہ مجموعی طور پر امریکہ کا آئندہ صدر بننے کیلئے ہلاری کو 50  فیصد امکانات ہیں جبکہ ٹرمپ کے امکانات صرف 39 فیصد بتائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT