Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کو سبقت، ہلاری حریفوں سے پیچھے : اوپنین پول

ٹرمپ کو سبقت، ہلاری حریفوں سے پیچھے : اوپنین پول

واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے بالآخر نیوہمپشائر میں اپنے حریفوں کو زبردست ٹکر دینے میں کامیابی حاصل کرلی کیونکہ اس وقت وہ اپنے قریب ترین حریف مارکو روبیو سے آگے چل رہے ہیں جبکہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار برنی سینڈرس کو ہلاری کلنٹن پر زبردست سبقت حاصل ہے۔ تازہ ترین اوپنین پول میں یہ بات بتائی گئی۔ جیسے ہی آئیوا پرائمریز کے نتائج سامنے آئے، ری پبلکن امیدواروں (جن کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ انہوں نے اس دوڑ کو بھیڑبھاڑ والی دوڑ بنادیا ہے) کی بھیڑبھاڑ سمٹ کر اب صرف سہ رخی مقابلہ تک محدود ہوگئی ہے جہاں فلوریڈا سینیٹر مارکو روبیو ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈکروز اور ڈونالڈ سے پچھڑ کر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ دوسری طرف ورمنٹ سینیٹر برنی سنڈرس کو ہلاری کلنٹن پر 2-1 کی سبقت حاصل ہے جبکہ ہلاری نے انہیں آئیوا پولس میں بہت ہی کم فرق سے شکست دی تھی۔ نیو ہمپشائر میں 9 فبروری کو ملک میں پہلی بار ہوئے ریاست کی رائے دہی کو اب اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے کیونکہ اب پارٹیوں کے امیدواروں کی نامزدگی کا مرحلہ آچکا ہے۔ سی این این ؍ ڈبلیو ایم یو آر کی جانب سے منعقد کئے گئے تازہ ترین پول کے مطابق جو آئیوا پرائمریز کے بعد کا منظرنامہ ہے، ڈونالڈ ٹرمپ کو 29 فیصد اور مارکو روبیو کو 18 فیصد تائید ملنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ سینیٹر کروز نے آئیوا کا کس جیتنے کے بعد سب کو حیرت زدہ کردیا تھا تاہم اب وہ 13 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے فوری بعد اگر کسی کا نمبر ہے تو وہ اوہائیو کے گورنر ان کائش (12 فیصد) اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش (10 فیصد) شامل ہیں۔ سی این این کے مطابق ہلاری کلنٹن نیوہمپشائر میں اپنے حریفوں سے اس وقت کافی پیچھے چل رہی ہیں۔ ڈیموکریٹک پرائمریز کیلئے سینڈرس کو 61 فیصد تائید جبکہ ہلاری کو صرف 30 فیصد تائید حاصل ہے جو گذشتہ پولس سے چار پوائنٹس کم ہے۔

TOPPOPULARRECENT