Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کو سعودی عرب کا باوقار سیول اعزاز دونوں ممالک کے مابین 380 بلین ڈالرس کے معاہدے

ٹرمپ کو سعودی عرب کا باوقار سیول اعزاز دونوں ممالک کے مابین 380 بلین ڈالرس کے معاہدے

ریاض ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ملک کا باوقار سیول اعزاز عطا کیا ۔ رائل کورٹ میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے عبدالعزیز آل سعود ہار ٹرمپ کو پہنایا ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ علاقہ اور دنیا بھر میں سلامتی و استحکام کے لیے ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز دیا جارہا ہے ۔ دونوں ممالک نے 110 بلین ڈالرس مالیتی اسلحہ معاملت سے بھی اتفاق کیا ۔ وہائیٹ ہاوز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب اور خلیج کے خطہ کو ایران سے لاحق خطرات کے تناظر میں دفاعی آلات اور خدمات کا یہ پیاکیج منظور کیا جارہا ہے ۔ اس سے علاقہ میں انسداد دہشت گردی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے میں سعودی عرب کو مدد ہوگی اس کے علاوہ امریکی فوج پر ان کارروائیوں کا بوجھ کم ہوگا ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل ال جبیر نے امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین 380 بلین ڈالرس مالیت سے زائد معاہدے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی مجموعی قدر 380 بلین ڈالرس سے زیادہ ہے ۔۔ ( ٹرمپ کی آمد اور استقبال کی خبر صفحہ 4 پر )

Top Stories

TOPPOPULARRECENT