Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کو پہلی بار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل

ٹرمپ کو پہلی بار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل

خاتون صدر امریکہ پر مجھے خوشی ہوگی لیکن ہلاری غلط انتخاب: ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پہلی بار ری پبلکن پارٹی کے سب سے آگے صدارتی امیدوار ڈونالڈٹرمپ کو مقبولیت میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ ایک تازہ ترین اوپینین پول کے بموجب جو آج جاری کیا گیا۔ پانچ مندوبین کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں پرائمری سے پہلے یہ سروے منظرعام پر آیا ہے۔ دریں اثناء ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ انہیں صدر کے عہدہ پر ایک خاتون کو فائز دیکھ کر خوشی ہوگی لیکن ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن اس عہدہ کیلئے غیرموزوں شخصیت ہیں۔ ٹرمپ نے تین ماہ کے پرائمری انتخابی سیزن کے بعد جبکہ سیاسی پنڈتوں کے اس یقین میں اضافہ ہوگیا ہیکہ صدارتی عہدہ کیلئے ٹرمپ اور کلنٹن میں مقابلہ ہوگا، یہ تبصرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT