Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی ابو ظہبی کے پرنس سے خلیجی ممالک کے اتحاد پر کی بات چیت

ٹرمپ کی ابو ظہبی کے پرنس سے خلیجی ممالک کے اتحاد پر کی بات چیت

واشنگٹن، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ابو ظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زاید النیہان کے ساتھ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر عرب ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کئی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کے واقعہ کے بعد مسٹر ٹرمپ نے ابو ظہبی کے پرنس سے بات چیت کرکے عرب ممالک میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے یونائیٹڈ گلف کوآپریشن کونسل کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی شدت پسند یا دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پیسے کی بربادی کسی بھی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات اور یمن نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور عرب دنیا کے سب سے طاقتور ممالک کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کو اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT