Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کا ڈیموکریٹس بائیکاٹ کریں گے

ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کا ڈیموکریٹس بائیکاٹ کریں گے

واشنگٹن ۔ /15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ڈیموکریٹک پارٹی کے 18 قانون ساز ارکان نے منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ انتخابات میں روس کی مداخلت اور حقوق انسانی کی نمائندہ شخصیت جان لیوس کے بارے میں ٹرمپ کے تبصرے کے بعد ڈیموکریٹس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔لیوس نے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ 1987 ء کے بعد پہلی مرتبہ بائیکاٹ کررہے ہیں کیونکہ و ہ ٹرمپ کو منتخبہ صدر تسلیم نہیں کرتے ۔وائیٹ ہاؤز نے بھی ڈیموکریٹس کے موقف کی تائید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT