Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی انتخابی مہم میں داراندازی کرنے والے 3 ایرانی

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں داراندازی کرنے والے 3 ایرانی

لندن ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹیلیویژن چینل نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکا میں “نایاک” کے نام سے معروف ایرانی لوبی کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح اس لوبی نے ہیلری کلنٹن کی جیت پر بازی لگائی اور صدارتی دوڑ کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کر کے ایرانی وزارت خارجہ کو شرمندگی میں ڈال دیا۔تاہم اب نئی بات یہ ہے کہ تین ایرانی خود کو مشرق وسطی کے امور کا مشیر ثابت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں دراندازی میں کامیاب ہو گئے۔ اس بات کا انکشاف مذکورہ تین ایرانیوں میں سے ایک شخصیت ہشنک نعمت زادہ نے اتوار کے روز لندن میں “کیہان ٹی وی” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ایرانی نژاد امریکی شہری ہشنک نعمت زادہ نے جو امریکا میں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں بتایا کہ انہوں نے ریاست نیویارک میں بلدیاتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے ساتھ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں نعمت زادہ کا انتخاب ان 25 افراد میں سے کر لیا گیا جو مشرق وسطی کے امور پر مشاورت کے لیے امیدوار تھے۔اس کے بعد وہ ایک دوسرے ایرانی حسین خرم کے شانہ بشانہ مشاورتی ٹیم کے ساتھ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے اعلان تک کام کرتے رہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT