Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مزید دو افسروں کے روسی سفیر سے ملاقات کا انکشاف

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مزید دو افسروں کے روسی سفیر سے ملاقات کا انکشاف

واشنگٹن، 03 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے کی انتخابی مہم کے دوران کم از کم دو اور حکام نے گزشتہ سال جولائی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوران علیحدہ طور پر روس کے سفیر سرجئی کسلئن سے ملاقات کی تھی۔ امریکہ کے ایک اخبار امریکہ ٹوڈے کے مطابق مسٹر ٹرمپ کی قومی سلامتی مہم کے ڈائریکٹر جے ڈی جارڈن اور مہم کی قومی سلامتی کے مشیر کمیٹی کے ایک اور رکن کارٹر پیج نے روسی سفیر سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی روسی سفیر سے ملاقات کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں نے کافی سوال اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کے دفاع میں بیان دینا پڑا ہے ۔
کم جونگ نیم قتل مقدمہ : مشتبہ شخص رہا
کوالالمپور، 03 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے مقدمہ میں حراست میں لئے گئے مشتبہ شخص کو آج رہا کر دیا۔ ملائیشیا کے حکام کے مطابق گذشتہ 13 فروری کو حراست میں لئے گئے رجانگ چول کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کی وجہ سے اسے رہا کیا گیا ہے ۔ رجانگ کو شمالی کوریا کے حوالے کئے جانے کیلئے امیگریشن دفتر میں رکھا گیا تھا ۔ رجانگ کو 13 فروری کو کم جونگ نیم کے قتل کے چار دن بعد کوالالمپور میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کنساس سٹی فائرنگ میں زخمی ، گریلوٹ ہاسپٹل سے ڈسچارج
کنساس ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کنساس فائرنگ واقعہ میں یہاں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا ، کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ کنساس سٹی کے ایک شراب خانہ میں یہ واقعہ رونما ہوا تھا جہاں نسلی بنیاد پر بحریہ کے ایک سابق عہدیدار نے ہندوستانی انجینئر سرینواس کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب کہ اس کا دوست آلوک مداسنی زخمی ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT