Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی ایشیاء کی چوٹی کانفرنسوں میں شرکت : نائب صدر پنس

ٹرمپ کی ایشیاء کی چوٹی کانفرنسوں میں شرکت : نائب صدر پنس

جکارتہ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ نومبر میں ایشیاء کی کئی اہم چوٹی کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ نائب صدر امریکہ پنس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکہ کے اس علاقہ کیلئے اٹل خلوص کا اظہار ہوتا ہے۔ نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ وہ ویتنام میں بحرالکاہل معاشی تعاون چوٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
فرانس کی کیمیکل حملوں کی ثبوت طلبی
پیرس ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام میں بشارالاسد حکومت ہی کیمیکل حملوں کی ذمہ دار ہے جس کا ثبوت وہ (فرانس) اندرون کچھ دن فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ 4 اپریل کو کئے گئے کیمیکل حملوں میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فرنچ ٹی وی پر گذشتہ شب وزیرخارجہ جین ۔ مارک ایرالٹ نے کہاکہ ہم اس کا باقادہ ثبوت پیش کریں گے کہ شام میں بشارالاسد حکومت ہی کیمیکل حملوں کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوت آج اور ا بھی  اس لئے پیش نہیں کئے جاسکتے کیونکہ تجزیہ کا کام ہنوز جاری ہے۔ بس کچھ ہی دنوں میں ثبوت پیش کردیا جائے گا۔
دوسری طرف بشارالاسد نے کیمیکل حملوں کے پس پشت ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ فرانس میں صدارتی امیدوار جین ۔ لوک میلانکان نے بھی اقوام متحدہ سے خواہش کی ہیکہ کیمیکل حملہ آوروں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT