Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی شمالی کوریا معاملہ پر محکمہ دفاع کے اعلی حکام سے بات چیت

ٹرمپ کی شمالی کوریا معاملہ پر محکمہ دفاع کے اعلی حکام سے بات چیت

 

واشنگٹن۔11کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ملک کے اعلی دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور شمالی کوریاکے من مانے رویے کا جواب دینے کے متبادل پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے اس دوران شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو روکنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔بیان میں کہا گیا کہ اس دوران وزیر دفاع جیمز میٹس اور فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈون فورڈ نے ٹرمپ کو ملک کی سیکورٹی سے متعلق تیاریوں کی بابت معلومات فراہم کرائی۔

جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ،13ہلاک
میکسیکو سٹی،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کی لڑائی میں 13لوگوں کی موت ہوگئی۔سیکورٹی افسر ایلڈو فاسکی نے کل کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے اضافی سیکورٹی دستوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے ۔ فاسکی نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ سیکورٹی دستے مونٹیری شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع کیڈیریٹا جیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سنتریوں اور دوسری قیدیوں کی حفاظت کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT