Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی شیخ محمد سے عنقریب ملاقات

ٹرمپ کی شیخ محمد سے عنقریب ملاقات

واشنگٹن۔10 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 15 مئی کو وائٹ ہاؤس میں ابوظہبی کے شہزادے شیخ محمد بن زیاد النہیان سے ملاقات کریں گے ۔ وائٹ ہاوس ترجمان سین اسپائسر نے بتایا کہ ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے رہنما سے ملاقات کے دوران مشرق وسطی کے اپنے اہم شریک کے ساتھ کو اور مضبوط کرنے کی بات کریں گے ۔
جیمس اینزونگ سوڈان کے
نئے فوجی سربراہ
جوبا۔10 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر نے پال مولونگ کو فوجی سربراہ کے عہدے سے ہٹاکر جیمس اینزونگ کو ملک کا نیا فوجی سربراہ مقرر کیا ہے ۔ مقامی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق مولونگ پر نسلی تعصب اور جنگی جرائم کے الزام لگنے کے بعد انہیں استعفی دینے کو کہا گیا تھا۔ مسٹر کیر نے اب مالونگ کی جگہ اینزونگ کو ملک کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT