Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کی مسلم امتناع کی اپیل کے خود اکثر امریکی مخالف!

ٹرمپ کی مسلم امتناع کی اپیل کے خود اکثر امریکی مخالف!

واشنگٹن ، 11 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام) امریکیوں کی اکثریت صدارتی امیدوار بننے کے بڑے خواہشمند ڈونالڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کی مخالف ہے کہ مسلمانوں کو امریکہ میں داخلے سے منع کردیا جائے اور تقریباً 60 فیصد کی رائے مسلمانوں کے حق میں ہے، ایک نئے پول سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل، این بی سی نیوز کے نئے پول سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں پر امریکہ میں داخلے کے معاملے میں عبوری امتناع عائد کردینے کیلئے ٹرمپ کی تجویز کی امریکیوں کی ٹھوس اکثریت نے مخالفت کی ہے، جبکہ 10 ریپبلکن پرائمری ووٹرز میں لگ بھگ چار اس خیال کی تائید کرتے ہیں۔ پارٹی کے اندرون ایسی آراء نے ٹرمپ کی ایک اور سیاسی طوفان مچانے میں مدد کی، جیسا کہ پول سے پتہ چلا کہ ریپبلکن پرائمری ووٹروں میں ٹرمپ کی مقبولیت کی ریٹنگ گزشتہ چھ ہفتوں میں نہیں گھٹی ہے۔ سروے میں شامل افراد میں لگ بھگ 57 فیصد نے مجوزہ مسلم امتناع پر اعتراض کیا، جن میں کی اکثریت نے کہا کہ انھیں شدید اعتراض ہے جبکہ 25 فیصد نے اس کی تائید کی ہے۔ پول میں یہ بھی پتہ چلا کہ تقریباً 60 فیصد امریکیوں کی مسلمانوں کے تعلق سے مثبت رائے ہے، جو 11 سپٹمبر 2001ء کے حملوں کے کئی ماہ بعد منعقدہ سروے کے اعداد و شمار سے کہیں بڑا تناسب ہے۔

TOPPOPULARRECENT