Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی وجہ سے خراب ہو سکتے ہیں امریکہ۔یورپی یونین کے رشتے

ٹرمپ کی وجہ سے خراب ہو سکتے ہیں امریکہ۔یورپی یونین کے رشتے

لندن۔12 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)یورپی یونین کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی وجہ امریکہ اور یورپ کے رشتوں میں تلخی آ سکتی ہے ۔ مسٹر جنکر نے کہا ’’ہمیں امریکہ کے نو منتخب صدر جناب ٹرمپ کو بتانا ہوگا کہ یورپی یونین کیا ہے اور کس طرح کام کرتی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ کے آنے سے امریکہ اور یورپ جیسے دو انتہائی اہم براعظموں کے رشتوں کی بنیاد کمزور پڑ سکتی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’امریکی لوگ ویسے بھی یورپ کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے اور مسٹر ٹرمپ کے ساتھ یہ بات اور زیادہ سنگین ہے ۔ جہاں تک میں انہیں سمجھ پایا ہوں تو وہ یہاں تک مانتے ہیں کہ بلجیم یورپ میں کہیں کوئی چھوٹا سا گاؤں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ اپنے دور کے دوران دو سال تک ایسی دنیا (یورپ) میں گھومتے رہیں گے جسے وہ جانتے تک نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT