Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی پالیسیوں پر تکرار، ایک دوست نے دوسرے کا کان کتردیا

ٹرمپ کی پالیسیوں پر تکرار، ایک دوست نے دوسرے کا کان کتردیا

واشنگٹن ۔25 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک کمرے میں رہنے والے دو دوستوں کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کو لیکر گرما گرم تکرار ہوگئی جس کے بعد طیش میں آکر ایک دوست نے دوسرے دوست کا مبینہ طورپر کان کتردیا کیونکہ حملہ آور دوست کو خوف تھا کہ نئی پالیسی کے تحت اُسے کسی بھی وقت امریکہ چھوڑنے کی ہدایت کی جاسکتی ہے کیونکہ اُس کا موقف غیرقانونی تھا جبکہ اُس کا دوسرا ساتھی امریکہ میں قانونی طورپر مقیم تھا۔ حالانکہ دونوں کا تعلق میکسیکو سے تھا لیکن بحث نے اچانک تشدد کا روپ اختیار کرلیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت 30 سالہ مارکو اورٹیز کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پیر کے روز اپنے اپارٹمنٹ میں اُس کے دوست نے صبح تقریباً 7 بجے اُس پر اچانک حملہ کرتے ہوئے اپنے تیز دانتوں سے اُس کا کان کتردیا۔ خون بہتا دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگیا کیونکہ کان کاایک ٹکڑا اُس نے خود اپنی آنکھوں سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا۔ وہ فوری طورپر قریب میں واقع ایک پٹرول پمپ پہنچا جہاں موجود کچھ لوگوں نے اُس کی مدد کی اور ڈاکٹر کو بلوایا ۔ ڈاکٹر نے کان کا ٹکڑا دوبارہ جوڑ دیا۔ حملہ آور فرار بتایا گیاہے اور اُس کا نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT