Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ٹرمپ کی کامیابی پر ہندسینا کا جشن

ٹرمپ کی کامیابی پر ہندسینا کا جشن

نئی دہلی۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی ایک تنظیم نے آج امریکی انتخابات میں ریپبلکن ڈونالڈ ٹرمپ کی کامیابی کا جشن منایا اور کہا کہ ان کے دور صدات میں ہند۔امریکی تعلقات کو نئی جہت عطا ہوگی۔ ہندوسینا کے صدر وشنوگپت نے بتایا کہ انتخابی نتائج پر ہم بہت خوش ہیں اور انتخابی مہم کے دوران بھی ٹرمپ کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا گیا تھا اور آج کامیابی کی اطلاع کے ساتھ ہی ہم سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول تاشے بجاتے ہوئے جشن منایا اور لوگوں میں شرینی تقسیم کی گئی۔ گپت نے بتایا کہ ان کی تنظیم کو امریکی انخابات میں ریپبلکن کی کامیابی کا یقین تھا اور اس کامیابی سے ہندوستان کو وہائٹ ہائوز میں ایک بڑا دوست مل جائے گا اور اب دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اور امریکہ متحدہ اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ دائیں بازو کی تنظیم نے ٹرمپ کی کامیابی کے لئے ماہ مئی میں خصوصی یگنہ کیا گیا اور ماہ جون میں کیک کاٹ کر ٹرمپ کی سالگرہ منائی تھی۔ جبکہ آج معلنہ انتخابی نتائج میں کروڑ پتی تاجر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک تجربہ کار سیاستدان ہلاری کلنٹن کو شکست دے دی اور انہیں ایک غیر سیاستدان کی حیثیت سے امریکہ کے 45 ویں صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT