Sunday , April 23 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی یوکرین پالیسی اوباما سے بہتر: روس

ٹرمپ کی یوکرین پالیسی اوباما سے بہتر: روس

ماسکو، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی یوکرین پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے سابق امریکی صدر براک اوباما کی پالیسی سے بہتر بتایا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی تاس نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ تاس کے مطابق مسٹر لاوروف نے کہا کہ یوکرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے مسٹر ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے اقدام قابل تعریف ہیں۔ مسٹر لاوروف نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھ چکا ہے کہ یوکرین کا محض اپنے مشرقی حصے پر مکمل قبضہ سے ہی تمام مسائل کا حل نہیں ہونگے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT