Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے اثاثوں کی جملہ مالیت زائد از 10 بلین ڈالرس

ٹرمپ کے اثاثوں کی جملہ مالیت زائد از 10 بلین ڈالرس

واشنگٹن۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلیکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنی شخصی مالیاتی اسسیمنٹ کا ادخال کیا جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے بڑے تاجر سمجھے جانے والے ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 10 بلین امریکی ڈالرس ہے۔ پرسنل فائنانشیل ڈسکلوژر (PFD) کے مطابق ٹرمپ کی دولت کا تخمینہ 557 ملین ڈالرس سے زائد نہیں ہے جس میں منافع، سود، کرائے اور رائلٹیز شامل نہیں ہیں۔ ٹرمپ کے لئے جاری ایک انتخابی مہم میں یہ بات بتائی گئی۔ گزشتہ سال جولائی میں ٹرمپ نے اپنے اثاثوں کا جو تخمینہ پیش کیا تھا۔ موجودہ تخمینہ اضافہ شدہ ہے لہٰذا اپریل 2016ء تک ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت زائد از 10 بلین ڈالرس ہیں۔ فیڈرل الیکشن کمیشن (FEC) کے روبرو ٹرمپ کے اثاثوں کے تخمینہ کے گوشوارہ کا یہ دوسرا ادخال ہے۔

TOPPOPULARRECENT