Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے ترمیمی سفری امتناع کو امریکہ کے جج نے روک دیا

ٹرمپ کے ترمیمی سفری امتناع کو امریکہ کے جج نے روک دیا

واشنگٹن ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک جج نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ترمیمی سفری امتناع پر جو 6مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر عائد کیا گیا ہے، اس کے نافذالعمل ہونے سے چند گھنٹے قبل روک دیا۔ اس سے صدر امریکہ کو زبردست جھٹکا لگا جنہوں نے عدالت کے رویہ کو ’’عدیم المثال‘‘ قراردیا۔ مرکزی جج برائے ہوائی کا یہ حکم ریاست کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف جو ترمیمی سفری امتناع کی بناء پر دائر کیا گیا تھا، بعد میں منظرعام پر آیا۔ ترمیمی سفری امتناع ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کی امریکہ میں آمد پر 90 دن کیلئے عائد کیا گیا ہے، جس پر 15 مارچ کی نصف شب سے عمل آوری ہونے والی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT