Friday , April 28 2017
Home / عرب دنیا / ٹرمپ کے تعصب کو خود ان کیخلاف استعمال کرنے داعش کا انتباہ

ٹرمپ کے تعصب کو خود ان کیخلاف استعمال کرنے داعش کا انتباہ

کابل14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ [داعش] نے نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مغربی نوجوانوں کو میدان جنگ میں اتارنے کے لئے ٹرمپ کی حیران کن جیت کو ہی پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے کے تحت داعش مغربی نوجوانوں کو بھرتی کرکے نئے امریکی صدر کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر کھلے عام تعصب پرستانہ تقریریں کی تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں داعش کے کمان دار ابو عمر خراسانی نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف کھلے عام زہر افشانی کرکے ہمارا کام مزید آسان کردیا ہے ، اب داعش ٹرمپ کی تعصب پرستانہ تقریروں اور حیران کن جیت کو ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف استعمال کرے گی۔داعش کماندار کا کہنا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی تقریروں کے دوران سرعام مسلم انتہا پسندوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں سے شدت پسندوں کو شکست دینے کے وعدے بھی کیے مگر بنیاد پرست جنگجو اس سرد جنگ میں فتح حاصل کریں گے ۔داعش کماندار کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا اور ان کے اسی اعلان کو بنیاد بنا کر ہم مغربی نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کرکے ٹرمپ کے خلاف میدان میں اتاریں گے ۔افغان طالبان کے ایک سینیئر کماندار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ کی مسلم مخالف تقریروں اور تعصب پر مبنی مہم کو بنیاد بنا کر جنگجو گروپ امریکہ کو طویل جنگ کے منہ میں دھکیل دیں گے ، اگر ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران مسلم مخالف منصوبوں کو اب تکمیل تک پہچانے کی کوشش کی تو مسلم امت بھی جنگجوؤں کے ساتھ ہوجائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT