Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے داماد کی چینی کمپنی کے ساتھ معاملت

ٹرمپ کے داماد کی چینی کمپنی کے ساتھ معاملت

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کی فیملی کی ملکیت والی کمپنی ایک چینی فرم سے زائد از 400 ملین ڈالر کی معاملت کرنے والی ہے جو اس کمپنی کے مین ہٹن آفس ٹاور بلومبرگ میں سرمایہ کے طور پر مشغول کئے جائیں گے۔
بنگلہ دیش میں صوفی عالم دین
کا گولی مار کر قتل
ڈھاکہ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)شمالی بنگلہ دیش میں ایک صوفی عالم دین اور ان کے گھر میں رہنے والی ایک نوکرانی کو چند نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس نے بتایا کہ فرہاد حسین چودھری (55) اور ان کی نابالغ نوکرانی کو راجدھانی ڈھاکہ سے 350 کلومیٹر دور شمالی دیناج پور ضلع میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کل گولی مار دی گئی۔ سنی مسلم اکثریت والے ملک میں آزاد خیال کارکنوں، اقلیتی فرقہ اور دیگر مذہبی گروپوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔مقامی پولیس سربراہ آرزو محمد نے رائٹر سے کہا کہ قاتل کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اس واقعہ میں دہشت گردوں سے کوئی تعلق ہونے سے انکار کیا ہے ۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT