Saturday , July 22 2017
Home / عرب دنیا / ٹرمپ کے دورہ سے قبل سعودیہ نے یمنی میزائل مار گرایا

ٹرمپ کے دورہ سے قبل سعودیہ نے یمنی میزائل مار گرایا

دوبئی۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سے پہلے اس نے یمن کی ایک میزائل کو مار گرایا ہے ۔یمن میں حوثی باغیوں سے سعودی عرب کی قیادت میں لڑنے والے اتحادی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ سعودی عرب فضائی دفاعی نظام نے راجدھانی ریاض کے جنوب میں ایک میزائل کو مارا گرایا۔ انہوں نے کہاکہ 200 کلو میٹر لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائل کو شہر کے مغربی حصے میں تباہ کردیا گیاہے ۔رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کی راجدھانی صنعا کے پاس جوابی حملہ بھی کیا ہے ۔ ایران حمایت یافتہ حوثی باغی اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں میزائل داغ چکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT