Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے سفری امتناع کیخلاف امریکی وفاقی عدالت کی رولنگ

ٹرمپ کے سفری امتناع کیخلاف امریکی وفاقی عدالت کی رولنگ

واشنگٹن ، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی اپیلس کورٹ نے آج اس فیصلہ کو حق بجانب قرار دیا جس نے ڈونالڈ ٹرمپ کے نظرثانی شدہ ایگزیکٹیو آرڈر پر عمل کو روکے رکھا ہے جس میں چھ مسلم اکثریتی اقوام کے شہریوں پر سفری امتناع عائد کیا گیا ہے۔ یہ صدر کیلئے ایک اور جھٹکہ ہے ، جنھوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ دہشت گردانہ حملے روکنے کیلئے ضروری ہے۔ امریکی کورٹ آف اپیلس برائے نائنتھ سرکٹ کی تین جج والی بنچ نے نظرثانی شدہ سفری امتناع کے خلاف متفقہ طور پر رولنگ دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ٹرمپ کے دستخط والا ایگزیکٹیو آرڈر ایمگریشن کی نگرانی کیلئے انھیں کانگریس کی طرف سے دیئے گئے اختیارات کی حدود سے متجاوز ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایمگریشن کا مسئلہ امریکی صدر کیلئے تک شخص واحد کے صوابدید والا معاملہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT