Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے مشیروں سے برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن کی ملاقات

ٹرمپ کے مشیروں سے برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن کی ملاقات

لندن، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی مشیروں اور کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔برطانیہ کی وزارت خارجہ نے آج اس بات کی اطلاع دی۔وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ ماہ وزیر اعظم تھریسامے کے چیف آف اسٹاف اور مسٹر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ہونے والی کامیاب ملاقات کے بعد مسٹر جانسن اپنے اس دورہ میں مسٹر ٹرمپ کے قریبی مشیروں کے علاوہ امریکی کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ترجمان کے مطابق مسٹر جانسن مختلف رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران برطانیہ امریکہ تعلقات کے علاوہ خارجہ پالیسی کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT