Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے نئے حکمنامہ کو بھی عدالت میں چیلنج کا سامنا

ٹرمپ کے نئے حکمنامہ کو بھی عدالت میں چیلنج کا سامنا

واشنگٹن۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی کا جو نیا حکم نامہ جاری کیا ہے اسے عارضی طور سے روکنے کے ارادے سے ہوائی ریاست عدالت سے رجوع کرے گی۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہفتہ ایک نیا حکم جاری کیا ہے جو ان کے پچھلے حکمنامہ کی جگہ لے گا ۔ پچھلے حکمنامہ کو چند ریاستوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد کچھ ترمیمات کے ساتھ انہوں نے دوسرا حکمنامہ جاری کیا ہے تاکہ اسے عدالت میں روکا نہ جاسکے ۔
سوڈانی صدر کی گرفتاری میں ناکامی، جنوبی افریقہ کی عدالت میں طلبی
خرطوم ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سوڈانی صدر البشیر کی گرفتاری میں ناکامی کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے حکومتی نمائندوں کو بین الاقوامی عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے قائم مقام ریاستی مشیر اعلیٰ کے مطابق بین الاقوامی عدالت نے جنوبی افریقہ کو اس بارے میں وضاحت کیلئے اپریل کی 7 تاریخ کو طلب کر لیا ہے کہ یہ افریقی ریاست سوڈانی صدر کو گرفتار کرنے میں ناکام کیوں رہی۔ یہ وضاحت صدر عمر حسن البشیر کے دورۂ جنوبی افریقہ کے حوالے سے طلب کی گئی ہے، جو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو اپنے خلاف کئی طرح کے الزامات کی وجہ سے مطلوب ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT