Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ۔ اردغان ملاقات مئی میں ؟

ٹرمپ ۔ اردغان ملاقات مئی میں ؟

انقرہ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ماہ مئی میں ملاقات کریں گے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے آج یہ بات بتائی۔ یاد رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی میں ہوئے ریفرنڈم پر اردغان کی فتح پر مبارکباد دی تھی۔ وزیر خارجہ میولوت کاؤسگولو نے انقرہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناٹو اجلاس میں شرکت سے قبل ہم دونوں قائدین کی ملاقات کی قطعی تاریخ کا عنقریب تعین کریں گے۔ ناٹو اجلاس بروسیلز میں مئی کے اواخر میں منعقد کیا جائے گا جہاں ڈونالڈ ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے۔ کاوسگولو نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ ٹرمپ اور اردغان کی ملاقات ناٹو اجلاس کے شانہ بشانہ ہوگی یا پھر کسی دیگر مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT