Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ۔ امیرقطر مذاکرات قطر کو ترکی کی تائید

ٹرمپ ۔ امیرقطر مذاکرات قطر کو ترکی کی تائید

واشنگٹن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج امیر قطر سے بات چیت کی۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کے حلیفوں میں اس بحران کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی ہے اور علاقائی طاقتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ صدر امریکہ نے شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی جبکہ ایک دن قبل انہوں نے سعودی عرب زیرقیادت اتحاد کی تائید کی تھی۔ انقرہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب ترکی پارلیمنٹ نے آج قطر میں ترکی اڈہ پر مزید فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ اس اقدام کو قطر کی تائید کی علامت سمجھا جارہا ہے

TOPPOPULARRECENT