Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹرپل ایچ ریسلر رومن رینز کے ہاتھوں شدید زخمی

ٹرپل ایچ ریسلر رومن رینز کے ہاتھوں شدید زخمی

نیو یارک ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سی او او ٹرپل ایچ ریسلر رومن رینز کے ہاتھوں زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ٹی ایل سی کے دوران پیش آیا جب رومن رینز کو شیمس کے ہاتھوں اس وقت ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن شپ کے مقابلے میں شکست ہوئی جب البرٹو ڈیل ریو اور روسوف نے شیمس کی مدد کی۔ اپنی شکست کے بعد رومن رینز غصے میں آگئے اور اس کا اظہار کر رہے تھے کہ ٹرپل ایچ نے مداخلت کی کوشش کی۔ جس کے نتیجے میں ٹرپل ایچ کو رومن رینز نے اٹھا کر انائونسر ٹیبل پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس ایونٹ کا اختتام ہوگیا اور وہاں موجود تماشائیوں نے رومن رینز کے اس حملے پر بھرپور خوشی کا اظہار تالیوں کی شکل میں کیا۔ اس حملے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپل ایچ کو حملے کے بعد طبی عملے نے عمارت سے اٹھا کر اسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں رومن رینز کے ساتھی ڈین امبروز نے انٹرکانٹیننٹل چمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی اپنی حکمت عملی کے تحت تھا یا نہیں۔ تاہم ٹرپل ایچ کا زخمی ہونا ضروری حقیقی ہے۔ ایسا نظر آتا ہے کہ اب وہ کچھ عرصے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگراموں کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT