Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / ٹرک سے تصادم کے بعد یوپی ایس ٹی سی بس میں لگی آگ22مسافرین زندہ جلکر خاکستر

ٹرک سے تصادم کے بعد یوپی ایس ٹی سی بس میں لگی آگ22مسافرین زندہ جلکر خاکستر

اترپردیش:یوپی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس جس میں41مسافرین سوار تھے اور جو دہلی سے یوپی کے گونڈا کے لئے روانہ ہوئی تھی حادثے کا شکار ہوگئے اور اس واقعہ میں 22مسافرین ہلک جبکہ15زخمی ہوگئے۔

مسافرین جن کی تعداد 22بتائی گئی ہے کہ زندہ جل کر خاکستر ہوگئے جب بس کا رتصادم ایک ٹرک سے ہونے کے بعد قومی شاہراہ 24پر وہ شعلہ پوش ہوگئی تھی۔

سینئر سپریڈنٹ آف پولیس جوگیندر کمار نے کہاکہ’’ یوپی ایس آر ٹی سی کی ایک بس اور ٹرک کے درمیان میں 1.00اور1.30کے درمیان میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ اور22مسافرین کی موت واقعہ ہوگئی جبکہ 15بری طرح سے زخمی بتائے جارہے ہیں۔

چھ مسافرین شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیاگیا ہے‘‘۔پولیس کے مطابق تصادم اس قدر طاقتور تھا کہ ڈیزل ٹینک پوری طرح پھٹ گیاتھا اور یوپی ایس ٹی ایس کی بس میں سوار مسافرین جل گئے۔ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

دکن ہیرالڈ کی خبر کے مطابق عینی شاہدین نے کہاہے کہ جھلسی ہوئی نعشوں شناخت بھی ممکن نہیں ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT