Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ٹرک نے تین طلبہ کو کچل ڈالا

ٹرک نے تین طلبہ کو کچل ڈالا

برسات (مغربی بنگال ) ۔15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے نارتھ 24 پرگنہ ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک نے تین اسکولی طلبہ کو کچل ڈالا جبکہ ایک بری طرح زخمی ہے۔ اسکولی طلبہ بس کا انتظار کررہے تھے اُس وقت یہ واقعہ پیش آیا ۔ ان تمام کی عمر 5 تا 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ زخمی طالب علم اگر زندہ بچ جائے تو بھی وہ ایک پیر سے محروم ہوجائے گا ۔ برہم ہجوم نے اس حادثہ کے خلاف پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور ایک آر ٹی ویان کو توڑ پھوڑ کی ۔ اس کے علاوہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

TOPPOPULARRECENT