Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / ٹرک ڈرائیورس سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کی ٹرک چلانے کی اداکاری

ٹرک ڈرائیورس سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کی ٹرک چلانے کی اداکاری

واشنگٹن ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت حالانکہ ہیلتھ کیر اصلاحات بل کی منظوری کے لیے ووٹس کے حصول میں سرگرداں ہیں لیکن اس سرگرمی کے علاوہ بھی انہوں نے ٹرک ڈرائیورس اور ٹرکنگ ایگزیکٹیوز  سے ملاقات کے لیے بھی کچھ وقت نکالا ۔ وائیٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں کھڑے کیے گئے دو ٹرکس کی جانب بڑھتے ہوئے ٹرمپ اچانک ایک ٹرک کے ڈرائیور کے کیبن میں بیٹھ گئے اور اس انداز سے ڈرائیونگ وہیل کو حرکت دینے لگے جیسے وہ واقعی ٹرک چلا رہے ہوں ۔ اس دوران وہ عجیب عجیب چہرے بھی بنا رہے تھے ۔ 70 سالہ ٹرمپ اس وقت سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے ۔ انہوں نے انتہائی اشتیاق کے ساتھ ٹرک کا ہارن بھی بجایا ۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ٹرک ڈرائیورس سے زیادہ کوئی اور نہیں جانتا کیوں کہ آپ سڑکوں کو روزانہ دیکھتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT